Responsive Ads Here

عینک توڑ مچھلی کا سوپ

عینک توڑ مچھلی کا سوپ                    پچھلے دنوں دوران سفر حسب عادت اور حسب طبیعت اپنے ہمسفر احباب سے سوال کیا کہ کوئی طبی یا روحانی تجرب...

عینک توڑ مچھلی کا سوپ
                 


پچھلے دنوں دوران سفر حسب عادت اور حسب طبیعت اپنے ہمسفر احباب سے سوال کیا کہ کوئی طبی یا روحانی تجربہ یامشاہدہ زندگی میں پیش آیا ہو تو ضرور بتائیں۔ ایک قریبی مخلص عقیدت مند سید نصرت علی شاہ صاحب بے ساختہ بولے کہ میرے مشاہدے میں ایک ایسا سمندری اور فطری ٹوٹکہ ہے جس کی برکت سے اب تک بے شمار لوگوں کی عینک اتر چکی ہے۔ میں چونک پڑا تو انہوں نے وضاحت کی کہ محکمہ زراعت کے ایک دوست جن کو ڈھائی نمبر کی ایک عینک لگی ہوئی تھی موصوف ضعف بصارت سے پریشان تھے اور شاکی بھی۔ خطرہ یہ تھا کہ چشمے کا نمبر حسب روایت بڑھتا چلا جائے گا ،انہیں ایک دن اچانک کسی دوست کے ذریعے ایک ٹوٹکہ ملا ٹوٹکہ بھی ایسا جو دوسرے ٹوٹکوں سے نہایت مختلف جس کو خبر ملے وہ حیران اور جہاں جھانکیں تو پریشان۔

یہ وہ چیز جو ہمارے استعمال کے قابل نہیں جسے کوڑے کا ڈھیر بننا تھا وہ شفاءیابی کا ذریعہ آخر کیسے بن سکتا ہے؟

قارئین! آپ سوچیں گے کہ آخر وہ چیز کیا ہے تو پہلے میں آپ کو وہ سمندری اور فطری فارمولہ بتاتا ہوں پھر ہم آگے اور واقعات کی طرف غوطہ زن ہوتے ہیں۔ وہ انوکھا راز مچھلی کا سر ہے یعنی مچھلی کے سر صاف کرکے ٹکڑے ٹکڑے کرکے اور حسب معمول ہلکا مرچ مصالحہ ڈال کر اس کا سوپ بنالیں یعنی شوربہ۔ ایک پیالی صبح ناشتے کے بعد ہلکا نیم گرم چسکی چسکی پئیں۔ بہت اچھا ذائقہ ہوتا ہے لیکن اگر آپ کو ناپسند ہو تو دوا سمجھ کر ضرور پی لیں۔ روز ایک پیالی پئیں چند دن چند ہفتے چند مہینے۔ ایک صاحب نے صرف تین پیالیاں ہی پی تھیں تو ان کی عینک اتر گئی۔ بعض لوگ تھوڑا عرصہ استعمال کرنے کے بعد اس کے سوفیصد رزلٹ پاتے ہیں۔ بہرحال جتنا پرانا مرض اتنا کچھ عرصے کا استعمال۔ ای ڈی او ماحولیات کو ساڑھے چار نمبر کی عینک لگی ہوئی تھی انہوں نے صرف تین بار استعمال کیا عینک سے ہمیشہ کیلئے نجات مل گئی۔

شیخ رضا علی نے جو کہ غلہ منڈی کے آڑھتی ہیں بزرگی کی عمر تک پہنچے ہوئے ہیں‘ انہوں نے جب یہ فطری نسخہ سنا تو جھٹ استعمال شروع کیا اور وہ بہت تھوڑے عرصے سے استعمال کررہے ہیں حیرت انگیز فائدہ پایا۔ گجرات کے ایک دوست کی والدہ جن کی عمر 70 سال ہے انہوں نے استعمال کیا اور حیرت انگیز فائدہ پایا۔

منڈی بہائوالدین میں ملک منظور اعوان کی اہلیہ نے استعمال کیا ان کی عینک اتر گئی۔ قارئین! عینک کیا اترتی ہے ایک نور روشنی اور اللہ کی نعمتوں کا واضح اظہار نظر آتا ہے۔ مشہور ہے ”صبح گاہی تازہ ماہی“ کہ صبح ہوتے ہی آپ تازہ مچھلی کا استعمال کریں۔

ویسے بھی ہماری طب کی کتابوں میں مچھلی کے سر کا شوربہ فالج‘ لقوہ‘ لنگڑی کا درد‘ یعنی شاٹیکا‘ اعصابی کمزوری‘ پٹھوں کی کمزوری‘ قبل ازوقت بڑھاپا‘ جوڑوں کا پرانا اور دیرینہ درد‘ جسمانی اور اعصابی کھچائو اور یادداشت کی کمی کیلئے نہایت آزمودہ اور ٹانک چیز۔ ایسے لوگ جو اپنی یادداشت بالکل کھوچکے ہوںیا جن کی یادداشت ختم ہونے کے قریب ہو‘ جوانی میں یا بڑھاپے میں‘ وہ یہ شوربہ ضرور استعمال کریں۔ بعض طبیعت موسم گرما میں برداشت نہیں کرسکتی تو موسم سرما اس کیلئے نہایت بہترین ہے۔ آپ کو ان تمام بیماریوں میں کوئی بیماری نہیں لیکن آپ اگر کچھ عرصہ مچھلی کے سر کے سوپ استعمال کرلیں تو ان بیماریوں میں سے کوئی بیماری آپ کو چھو بھی نہیں سکتی۔ مجھے انڈیا کی ریاست کیرالہ کے ایک صاحب نے بیرون ملک ایک بات بتائی کہ وہاں کے لوگ ریاضی‘ سائنس اور دنیا کے مشکل سے مشکل ترین علوم میں بہت باکمال ہیں‘ میں نے اس کی وجہ پوچھی کہنے لگے مچھلی اور مچھلی کے سر کا استعمال۔ مچھلی کا سر عقل کی آخری سرحدوں سے دانائیوں اور دانشمندیوں کو نکال کر انسان کے وجود میں نکھر کر معاشرے میں اس کی صلاحیتوںکو بکھیر…
Responsive Ads Here
Responsive Ads Here
نام

اجماعی مسائل,1,اردو بلاگنگ,3,اسلام و کفر,11,آن لائن کمائی,1,بچے,1,بلاگ ٹپس,7,پاک ٹیلنٹ,6,پی ڈی ایف کتابیں,4,تحقیقی کتب,4,تحقیقی مسائل,2,تصویریں بولتی ہیں,1,تعلیم و تربیت,6,جدید زراعت,7,جدید سائنسی تحقیقات,5,جدید فقہی مسائل,2,جدید کورس,1,حفاظتی اقدامات,5,حقانیت اسلام,11,حیرت انگیز واقات,2,خود کفالت,6,دیسی طریقہ علاج,13,دیسی طریقے,8,دین اسلام,7,ذخیرہ کتب,2,روزگار,5,سبق آموز ویڈیوز,6,سنت نبوی اور جدید سائنس,5,صحت و غذا,16,طب و صحت,25,ظرافت و مزاح,1,عالمی سیاست,2,فقہ صحابہ,1,فقہ مقارن,1,قدرت خداوندی,5,کامیابی,4,کتب فقہ حنفی,1,کچن گائیڈ,1,کم خرچ بالا نشین,16,مثالی معاشرہ,8,مضر صحت,7,معرکہ اسلام اور کفر,12,مفت تعلیم,6,مفت کورس,7,مفید کتابیں,7,مفید لنک,2,وسائل کا اس سے بہترین استعمال,1,كتب سيرت,1,
rtl
item
تحقیقات: عینک توڑ مچھلی کا سوپ
عینک توڑ مچھلی کا سوپ
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEgfrvql5IvpdYhL9cLdOopFgeRkNEo4tYZh6Cgnibxrqn247u0bGBme8yF0p8QUYxmH0bzw4ceWdw-_zqftf6Nji596VGFo5ugCG5he1hE1MMRIYtY7u-mjuKjoNUkO2cFKQxBT7NdciTcj/s200/10.jpg
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEgfrvql5IvpdYhL9cLdOopFgeRkNEo4tYZh6Cgnibxrqn247u0bGBme8yF0p8QUYxmH0bzw4ceWdw-_zqftf6Nji596VGFo5ugCG5he1hE1MMRIYtY7u-mjuKjoNUkO2cFKQxBT7NdciTcj/s72-c/10.jpg
تحقیقات
https://tahqiqaat.blogspot.com/2018/12/blog-post_70.html
https://tahqiqaat.blogspot.com/
https://tahqiqaat.blogspot.com/
https://tahqiqaat.blogspot.com/2018/12/blog-post_70.html
true
5041346120599838659
UTF-8
Loaded All Posts Not found any posts تمام اشاعتیں یہاں دیکھیں Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS تمام اشاعتیں یہاں دیکھیں RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy