Responsive Ads Here

کھوئے ملائی والی قلفی کی ترکیب

سکول سے واپسی پر راستے میں قلفی کا ٹھیلا دیکھ کر بچیوں نے ضد کی کہ قلفی کھانی ہے۔ ٹریفک میں ٹھیلا پیچھے رہ گیا لیکن وعدہ کیا کہ گھر پر بنا ک...


No photo description available.

سکول سے واپسی پر راستے میں قلفی کا ٹھیلا دیکھ کر بچیوں نے ضد کی کہ قلفی کھانی ہے۔ ٹریفک میں ٹھیلا پیچھے رہ گیا لیکن وعدہ کیا کہ گھر پر بنا کر دوں گا۔ قلفی بنانے کے برتن میں نے گھر پر رکھے ہوئے ہیں، تو بنا کر فریز میں رکھ دی ہے جس کا ثبوت موجود ہے (وہ جو بازار میں چھ قلفیاں جمانے کے لئے پلاسٹک کا برتن ملتا ہے، وہ مجھے پسند نہیں تھا سو خاصی محنت سے یہ اصلی والے حاصل کئے)۔ ان میں ڈالنے کے بعد بھی جو مال مسالہ بچ گیا تھا اسے ایک قولی میں ڈال کر جمایا اور اسے میں کھا چکا ہوں۔ یقین مانئیے کہ اسلام آباد پنڈی میں اب تک میں نے جتنی قلفیاں کھائی ہیں یہ ان سب سے زیادہ لذیذ ہے۔ اس کی ترکیب بھی آسان ہے، گرمیوں کا سپیشل تحفہ سمجھ کر نوٹ کرلیں: 

- ایک لیٹر فل کریم دودھ (یعنی جس سے بالائی نہ اتری ہو، بہتر ہے ملک پیک کا عام والا ڈبہ لے لیں)۔ اسے درمیانی سی آنچ پر پکائیں یہاں تک کہ گاڑھا ہوکر آدھا یا اس سے تھوڑا کم رہ جائے (اس دوران چمچ ہلاتے رہیں تاکہ اوپر آنے والی بالائی مکس ہوتی رہے)۔ 

- اس میں ایک کپ سوکھا دودھ شامل کریں (مثلا نیسلے وغیرہ کا، اور اگر چاہیں تو اتنی ہی مقدار میں کھویا ڈال لیں، میرے پاس سوکھا دودھ تھا سو میں نے ختم کرنے کے لئے وہی استعمال کیا)، 8 سے 10 کترا کئے ہوئے بادام اور چوتھائی چمچ الائچی پاؤڈرڈالئے اور دو چار منٹ پکائیں۔ اب اس میں آدھا کپ (یا حسب ذائقہ) چینی اور چوتھائی سے آدھا کپ فریش کریم ڈالئے اور 5 منٹ پکائیں (میں چونکہ ککنگ کا متنوع نوعیت کا سامان خریدتا رہتا ہوں تو میرے پاس وہ والی فریش کریم میسر تھی جو بیکری والے استعمال کرتے ہیں، اگر وہ نہ ہو تو بازار میں ملک پیک کی whipping cream ملتی ہے وہ استعمال کی جاسکتی ہے۔ اگر وہ بھی نہ ہو تو گھر سے بالائی نکال کر ڈال لیجئے اور اگر وہ بھی میسر نہیں تو بازار میں ملنے والی عام کریم ہی ڈال لیں لیکن ان دو سے رزلٹ میں کتنا فرق آئے گا مجھے نہیں معلوم کیونکہ یہ زیادہ گاڑھی ہوتی ہیں)۔ تھوڑی دیر پکنے پر اس کا ٹیکسچر نہایت زبردست یکجان و ملائم سا ہوجائے گا۔ 

- اسے ایک گھنٹہ ٹھنڈا ہونے دیں اور پھر مطلوبہ ہیئت میں ڈھالنے کے لئے کسی برتن میں ڈال کر فریزر میں رکھ دیں۔ ایک گھنٹے بعد جب قلفی تھوڑی سخت ہوجائے تو اس میں 
سٹک لگا دیں۔ کم از کم چھ گھنٹے تک اسے جمنے دیں 
بشکریہ زاہد مغل صاحب
Responsive Ads Here
Responsive Ads Here
نام

اجماعی مسائل,1,اردو بلاگنگ,3,اسلام و کفر,11,آن لائن کمائی,1,بچے,1,بلاگ ٹپس,7,پاک ٹیلنٹ,6,پی ڈی ایف کتابیں,4,تحقیقی کتب,4,تحقیقی مسائل,2,تصویریں بولتی ہیں,1,تعلیم و تربیت,6,جدید زراعت,7,جدید سائنسی تحقیقات,5,جدید فقہی مسائل,2,جدید کورس,1,حفاظتی اقدامات,5,حقانیت اسلام,11,حیرت انگیز واقات,2,خود کفالت,6,دیسی طریقہ علاج,13,دیسی طریقے,8,دین اسلام,7,ذخیرہ کتب,2,روزگار,5,سبق آموز ویڈیوز,6,سنت نبوی اور جدید سائنس,5,صحت و غذا,16,طب و صحت,25,ظرافت و مزاح,1,عالمی سیاست,2,فقہ صحابہ,1,فقہ مقارن,1,قدرت خداوندی,5,کامیابی,4,کتب فقہ حنفی,1,کچن گائیڈ,1,کم خرچ بالا نشین,16,مثالی معاشرہ,8,مضر صحت,7,معرکہ اسلام اور کفر,12,مفت تعلیم,6,مفت کورس,7,مفید کتابیں,7,مفید لنک,2,وسائل کا اس سے بہترین استعمال,1,كتب سيرت,1,
rtl
item
تحقیقات: کھوئے ملائی والی قلفی کی ترکیب
کھوئے ملائی والی قلفی کی ترکیب
https://scontent.fkhi2-1.fna.fbcdn.net/v/t1.0-9/55833083_2173917076035022_6867910125168885760_n.jpg?_nc_cat=106&_nc_eui2=AeFacPFvkHRMlni7qqzxOp6I8r6Kzcyhuu5ulY8MVsHzE6o4PcNmXnWBMqSBuwH30d9PoX_yhuWwcamroaXM3zgD23CvnuWkJcH0FLpUfBzQfg&_nc_ht=scontent.fkhi2-1.fna&oh=0dc7e37e817e84a2267ff75a1da2578b&oe=5D47DEB8
تحقیقات
https://tahqiqaat.blogspot.com/2019/04/blog-post.html
https://tahqiqaat.blogspot.com/
https://tahqiqaat.blogspot.com/
https://tahqiqaat.blogspot.com/2019/04/blog-post.html
true
5041346120599838659
UTF-8
Loaded All Posts Not found any posts تمام اشاعتیں یہاں دیکھیں Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS تمام اشاعتیں یہاں دیکھیں RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy